IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 5 ستمبر، 2021

روہڑی: طلباء کی ویکسین کے لئے والدین کی جانب سے رضامندی سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے، رخسانہ شاہین ڈائریکٹر انسپکشن رجسٹریشن آف آل پرائیوٹ انسٹیسٹیوشنزسکھرریجن

 


روہڑی(نمائندہ آئی بی این) میڈم رخسانہ شاہین مگنیجو ڈائریکٹر انسپکشن رجسٹریشن آف آل پرائیوٹ انسٹیسٹیوشنزسکھرریجن نے کہا ہے کہ کورونا ایسا خطرناک مرض ہے جس سے بچاؤ صرف ویکسین کی صورت میں ممکن ہے تمام پرائیوٹ اسکولز اورکالجز کے اسٹاف اورنویں کلاس سے لیکر12 ویں کلاس کے طلباء کو کورونا ویکسین کا آغاز ہوچکا ہے 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: محکمہ ایجوکیشن کی غفلت وعدم توجہ کے باعث کھری ممبرانی کا پرائمری بوائز اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

طلباء کی ویکسین کے لئے والدین کی جانب سے رضامندی سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ہمارا تعاؤن تعلیمی اداروں کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار میڈم رخسانہ شاہین مگنیجو نے آل پرائیوٹ اسکولز منجممینٹ ایسوسی ایشن سکھرکے کواڈینٹر آغا جبار خان سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیرتعلیم سردارشاہ اور ڈائریکٹر جنرل منصوب احمد صدیقی کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ تمام پرائیوٹ اسکولز وکالجز منیجمنٹ کو پابند بنایا جائے کہ وہ کورونا کے حوالے سے تمام سرکاری ہدایات پر عمل کو یقینی بنائے تاکہ ہم کورونا سے بچاؤ کی ہرممکن کوشش کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بغیر تعطل کے جاری رکھ سکے جبکہ اس موقع پر آل پرائیوٹ اسکولزمینیجمنٹ ایسوسی ایشن سکھرکے صدر جمیل احمد شیخ نے ٹیلی فون پر انہیں یقین دلایا کہ کورونا ویکسین کے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کیا جائے گا کیونکہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور طلباء کا بہت نقصان ہوچکا ہے اب ہم سب کو ملکر تعلیم کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you