IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 4 ستمبر، 2021

روہڑی: سیپکو چیف کی ہدایت پر ایس ڈی او سیپکو روہڑی کی جانب سے علی واہن میں کھلی کچھری کا انعقاد


روہڑی(رپورٹر) سیپکو چیف کی ہدایت پر ایس ڈی او سیپکو روہڑی کی جانب سے علی واہن میں کھلی کچھری کا انعقادایس ڈی او ودیگر عملہ نے بجلی صارفین کے مسائل سنے اور اوور ریڈنگ وڈیڈیکشن بل چیک کئے اور موقع پر درست کرکے دے دئیے تفصیلات کے مطابق سیپکو چیف چوہدری سلیم احمد اورایس ای سیپکوسکھرمنظوراحمدسومرو کی ہدایت پر ایس ڈی او سیپکو سب ڈویثرن روہڑی محمدجان بگٹی، امتیاز میمن، غلام قادرکھوکھر،عاشق سمیجو،عرفان سولنگی ودیگر کی جانب سے روہڑی کے علاقے علی واہن میں بجلی صارفین کی شکایات اور جائز مسائل کے حل کے لئے یونین کونسل علی واہن ہال میں کھلی کچھری لگائی گئی 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی میں سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

کھلی کچھری میں علی واہن اور آس پاس کے بجلی صارفین نے اپنے مسائل سے سیپکو افسران کو آگاہ کیا اور اوور بلنگ اور غیرقانونی ڈیڈیکشن بلوں کے اجرا کی شکایات کی اور سیپکو کی جانب سے ارسال کردہ بل چیک کرائے ایس ڈی او سیپکو محمدجان بگٹی نے تمام بجلی صارفین سے بل وصول کئے اور موقع پر اووربلنگ اور غیرقانونی ڈیڈیکشن بل درست کرکے اعلی افسران کو تحریری سفارش کی کہ کھلی کچھری کے دوران موصول بجلی صارفین کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کرکے ان بل درست کرکے آئندہ ماہ آنے والے بلوں میں غیرقانونی رقم کی کٹوتی کی جائے کھلی کچھری صبح سے شام تک جاری رہی جس میں سینکڑوں بجلی صارفین نے اپنی شکایات درج کرائی 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you