IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعہ، 3 ستمبر، 2021

سکھر: ای ایم او ھینڈس کا اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے لیے 4 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد



سکھر(رپورٹر) ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈولیمنٹ سوسائٹی ایجوکیشن مئنيجمنٹ آرگنائيزيشن کے زیر اہتمام سکھر کے گورنمنٹ ھاء اسکول کمال خان انڈھڑ، بھیلار اور خیرپور کے گورنمينٽ ھاء اسکول پیر عیسی کے اساتذہ اور اسکول مئنيجمنٹ کے لیے سکھر آفیس میں 4 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تینوں اسکولوں سے تعلق رکھنے والے متعدد اساتذہ اور اسکول کوآرڈینیٹرز کو ھما عمران خان اور عابدہ محمود نے رپورٹ رائیٹنگ، اسکول مضامیں اور ٹیچنگ اسٹریٹجی پر ٹریننگ کروائی

یہ بھی پڑہیں: ای سی آئی کی جانب سے صوبہ سندھ میں نوجوانوں کے لیے پیر سے تربتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

 اس دوران ھما عمران خان اور عابدہ محمود کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی تربیتی پروگراموں سے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس سے اسکول کے بچوں میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ ملتا ہے، دوسری جانب ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرشہاب الدین انڈھڑ کا کہنا تھا کہ جن مضامین پر اساتذہ کو ٹریننگ کروائی گئی ہے وہ بہت اہمیت کہ حامل ہے اور اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے پر ای  


ایم او اسکولز پراجیکٹ کی پروگرام مئنیجر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دوسری جانب ڈی ای او پرائمری سکھر عبدالماجد بلو نے ای ایم او ھینڈس کے کام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام ہونے چاہیں 


پروگرام میں زاہد خاصخیلی سمیت اسکول کوآرڈینیٹر قربان علی مھر، سنجے کمار، آغا سجاد اور اساتذہ میں محمد حسین بلو، عبدالکریم بلو، راحب کلوڑ، عبدالوحید چاچڑ، ناصر بلو، حبیب الرحمان، شکیل بلو، سہیل میرانی، تیموز منگی، پریل میرانی، عبدالجبار کلہوڑو، عبیداللہ سیلرو، اظھر علی بھیلار، زوہیب سمیجو، دانش خان، احسان سمیت متعد اساتذہ نے شرکت کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you