IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 22 ستمبر، 2021

روہڑی: میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورہ، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا

روہڑی(رپورٹر) میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے کئے، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا، عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ 


تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں ورکشاپ روڈ، المدینہ کالونی، ملٹری روڈ، بابن شاہ، راجو مل محلہ سمیت دیگر علاقوں کے اچانک دورے کئے اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے مکینوں سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین فراز احمد ماکو، میونسپل افسر آصف علی خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے مکینوں کی شکایات سنیں اور موقع پر تمام شکایات کو اپنی نگرانی میں حل کروایا، انہوں نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں اور مکینوں کو درپیش شکایات کا فوری طور پرازالہ کیا جائے، فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ بعد ازاں میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے نکاسی آب کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز میانی ڈرینج، پولیس ہیڈ کوارٹر کے دورے کرکے عملے کو مشینری فعال رکھنے کی ہدایات جاری کیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you