روہڑی(رپورٹر) صوبہ بلوچستان میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بدنام زمانہ ملزم کچھ عرصہ سے ضلع بھرکی پولیس کے لئے درد سر بننے والا ضلع کے مختلف شہروں سے چند روز کے دوران درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو مسلسل کوششوں کے بعد بل آخر گرفتار کرلیا گرفتار ملزم دین محمدعمرانی کے قبضے سے موٹرسائیکل چوری میں استعمال آنے والے آلات برآمدروہڑی پولیس نے مچھرکالونی میں چھاپہ مارکاروائی میں بلوچستان کے رہائشی کودھرلیا ایس ایچ اوروہڑی ثناء اللہ کھونھارو کی بہترین کاروائی پر پولیس افسران کی جانب سے شاباش کا پیغام تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل چوری کی ورداتوں میں بدنام زمانہ موٹرسائیکل چورگینگ کا مرکزی ملزم ضلع سکھرکے مختلف شہروں میں چندروزکے دوران درجنوں موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزم جو گزشتہ کئی روز سے
ضلع بھر کی پولیس کے لئے درد سر بننے ہواتھا اس ملزم کو بل آخر روہڑی پولیس نے گرفتار کرلیا
ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ روہڑی کے علاقے مچھرکالونی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ کئی روز سے ضلع سکھر کے مختلف شہروں میں یک بعد دیگرے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم دین محمد عمرانی کو گرفتار کرلیا پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل چوری میں استعمال ہونے والے مختلف آلات اسکرو، پانے، ہتھوڑا، کٹر، ماسٹرچابیاں، پلاس ودیگر تالہ توڑ اوزار بھی قبضے میں لے لئے
یہ بھی پڑہیں: ایران: ڈاکو کورونا ویکسین کی درجنوں خوراکیں لوٹ کر فرار ہوگئے
اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے بولان سے ہے ملزم سکھر، روہڑی سمیت بیشتر شہروں میں موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا اور ضلع بھر کی پولیس کو اس موٹرسائیکل گینگ کی تلاش تھی گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسکے دیگر ساتھی اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا جائے گا
یہ بھی پڑہیں: برطانیہ میں خفیہ ایجنسی کے مشہور ایجنٹ ٹام کروز کی گاڑی، نقدی رقم اور قیمتی سامان چوری
جبکہ ملزم کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے روہڑی کے ایس ایچ او ثناء اللہ کھونھارو سمیت دیگر پولیس پارٹی کو کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے واضح رہے گرفتار ملزم کی ضلع سکھر کے متعدد علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی سے فوٹیج بھی حاصل کی گئی تھی اور اسکی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں بھی کی گئی تھی تاہم روہڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے ضلع بھرکی پولیس کے لئے درد سر بننے والے موٹرسائیکل چور گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you