IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 22 ستمبر، 2021

روہڑی: کسٹم انٹیلیجنس سکھرٹیم کا پنجاب سے کراچی جانے والے خیبرمیل ایکسپریس کے روہڑی اسٹیشن پہنچنے پر چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ غیرملکی سامان تحویل میں لے لیا


روہڑی(رپورٹر) پنجاب سے کراچی جانے والے خیبرمیل ایکسپریس کے روہڑی اسٹیشن پہنچنے پر کسٹم انٹیلیجنس سکھرٹیم کا ٹرین کی بریک بوگی کی چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ غیرملکی سامان تحویل میں لے لیا غیرملکی سامان پشاور سے روہڑی اور کراچی کے لئے بک کرایا گیا تھا تحویل میں لئے گئے سامان میں موبائل ہینڈ فری شامل ہیں 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: محکمہ صحت سندھ کا اہم فیصلہ گھوٹکی، پنوعاقل اور میرپور ماتھیلو کے اسپتالوں کو جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس ٹرین جیسے ہی روہڑی اسٹیشن پر پہنچی تو کسٹم انٹیلیجنس سکھرکے سپرنٹنڈنٹ احمد علی ٹالپرکی ہدایت پر انسپکٹر غلام فرید نے کسٹم کے 10 دیگرعملہ اور ریلوے پولیس افسران کے ہمراہ ٹرین کی بریک بوگی کو چیک کیا تو اس میں بڑی تعداد میں غیرملکی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا کسٹم حکام نے ریلوے پولیس کی موجودگی میں تمام سامان ٹرین سے اتار لیا گیا تحویل میں لئے گئے سامان میں پشاور سے روہڑی کے لئے بک کرائے گئے تین عدد کارٹون موبائل ہینڈ فری کے اور پشاور سے کراچی کے لئے 35 عدد کارٹون جن میں موبائل ہینڈ فری ودیگر غیرملکی سامان شامل تھا ریلوے انتظامیہ کے مطابق تمام سامان ضابطہ کاروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا جائے گا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you