IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 20 ستمبر، 2021

روہڑی: لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی

روہڑی(رپورٹر) لاہورسے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی ڈاؤن ٹریک بلاک امدادی کاروائیوں کے تین گھنٹے بعد ٹریک بحال کردیا گیا تفصیلات کے مطابق روہڑی اسٹیشن کے قریب نارتھ کیبن بابامرادشاہ پھاٹک کے مقام پر لاہورسے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین جس کی بوگیوں میں سلیپر لوڈ تھے اسکی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جسکی وجہ سے ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا بعدازاں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے لوکوشیڈ روہڑی سے امدادی ٹیم طلب کی گئی جس نے تین گھنٹے کی جدجہد بعد متاثرہ بوگی لائن پر چڑھا دی جسکے بعد ٹریک گاڑیوں کے لئے کلیر قرار دے دیا گیا واضح رہے امدادی کاروائیوں کے دوران کسی بھی مسافر گاڑیاں کا یہاں سے گزرنے کا ٹائم نہیں تھا جسکی وجہ سے امدادی کاروائیوں کے دوران کسی بھی ٹرین کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی واضح رہے روہڑی اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک اور اس پر بچھی ریلوے لائن انتہائی پرانی اوربوسیدہ ہونے کے باعث روہڑی اسٹیشن کے قریب ٹرینوں کی بوگیاں پٹڑی سے اترنا معمول بنا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you