IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

پیر، 27 ستمبر، 2021

سکھر: سندھ کے نامور شاعر سلیمان کھوسو بیٹی کے علاج کیلئے سندھ حکومت سے مالی مدد کی اپیل

بیٹی کے علاج کیلئے سندھ کے نامور شاعر سلیمان کھوسو سکھر پریس کلب پہنچ گیا، بیٹی کئی سالوں سے دماغی مرض میں مبتلا ہے علاج کیلئے مالی مدد کی جائے، سلیمان کھوسو کی سندھ حکومت سے اپیل 


سکھر (رپورٹر) سندھ کے نامور مشہور استاد شاعر سلیمان کھوسو نے سکھر پریس کلب کے سامنے بیٹی کے علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی بیٹی سائرہ کھوسو گذشتہ دو سالوں سے دماغی مرض میں مبتلا ہے اور اسکا علاج آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی سے ہورہا ہے جو کچھ جمع پونچی تقریبا 20لاکھ روپےتھی اسکے علاج پر پرلگا چکا ہوں سلیمان کھوسو نے وزیر اعلی سندھ ،محکمہ تعلیم سمیت محکمہ ثقافت کے وزیر سید سردار علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ بیٹی کے علاج کیلئے مالی مدد کی جائے تاکہ میری بیٹی بہتر زندگی گذار سکیں متاثرہ شاعر نے مزید بتایا کہ سکھر ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکڑ کی تعیناتی نہ ہونے کی بنا پر میری جی پی فنڈ کے کاغذات پر دستخط نہ ہونے پر مزید مالی مشکلات کا شکار ہوں متاثرہ شاعرسلیمان کھوسو نے حکومت سندھ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر مالی مدد کی اپیل کی ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you