IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 26 ستمبر، 2021

سکھر: شاہ لطیف یونیورسٹی انتظامیہ پنوعاقل، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے سینکڑوں امیدواروں کو امتحانی سلپ جاری نہ کرسکی پنوعاقل میں امیدواروں کا احتجاج


سکھر(رپورٹر) لطیف یونیورسٹی کی انتظامیہ کی بے حسی اور ناہلی نےسیکڑوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگادیا، پنوعاقل، لاڑکانہ و دیگر شہروں کے سیکڑوں امیدواروں کو امتحانی سلپز جاری نہ ہوسکیں، پنوعاقل میں امیدواروں کا احتجاج 

 شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیر انتظام سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں کے کالجز میں بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات جاری ہیں مگر ان امتحانات میں یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی نے سیکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے امتحانات مقرر کردہ سینٹرز میں جاری ہیں لیکن تاحال پنوعاقل ،لاڑکانہ و دیگر شہروں کے طلباء کو امتحان دینے کے لیے سلپز جاری نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کا سال ضایع ہونے کا خدشہ ہے پنوعاقل میں طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کی اس بے حسی اور نااہلی کے خلاف کالج کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع۔پر طلباء کا کہنا تھا کہ بی اے ،بی ایس سی اور بی کام کا امتحان دینے کے لیےہم نے روپیہ روپیہ لرکے فیسیں جمع کرائی تھیں امتحانات شروع ہوچکے ہیں مگر اس وقت تک ہمیں سلپز جاری نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہم امتحان میں نہیں بیٹھ پارہے ہیں طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے سلپز جاری ہونے تک امتحانات روکنے اور جلد ازجلد سلپز جاری کرکے ان کا سال ضایع ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you