IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 22 ستمبر، 2021

روہڑی: محکمہ صحت سندھ کا اہم فیصلہ گھوٹکی، پنوعاقل اور میرپور ماتھیلو کے اسپتالوں کو جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے ماتحت کرنے کا فیصلہ


روہڑی(نمائندہ آئی بی این) محکمہ صحت سندھ کا اہم فیصلہ، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو اور پنوعاقل کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اقدام، گھوٹکی، پنوعاقل اور میرپور ماتھیلو کے اسپتالوں کو جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، 

جی ایم سی کے پرنسپل کا اسپتالوں کا دورہ ایم ایس ایز سے ملاقات تفصیلات کے مطابق سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے احکامات پرمحکمہ صحت کی جانب سے گھوٹکی، میرپورماتھیلو اور پنوعاقل کے عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھالیا ہے


 اور گھوٹکی، میرپورماتھیلو اور پنوعاقل کے تعلقہ اسپتالوں کو سکھر کے سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کرلیا 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: گاؤں گاؤں جاکر کورونا کے بچاؤ کے لئے ویکسین کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

جبکہ اس سلسلے میں وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر سردارغلام محمد مہر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ذوالفقار سومرو نے گھوٹکی، پنوعاقل اور میرپورماتھیلو اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود صحت سہولیات کا جائزہ لیااوراسپتالوں کے ایم ایس ایز سے ملاقات کی اور اسپتالوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: طلباء کی ویکسین کے لئے والدین کی جانب سے رضامندی سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے، رخسانہ شاہین ڈائریکٹر انسپکشن رجسٹریشن آف آل پرائیوٹ انسٹیسٹیوشنزسکھرریجن

اس موقع پرچئیرمین /پرنسپل ٹیچنگ اسپتال مینجمنٹ بورڈ جی ایم۔سی ڈاکٹر ذوالفقار سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گھوٹکی ،میرپورماتھیلواورپنوعاقل اسپتالوں کو جی ایم سی کے ماتحت کرنے سے ان اسپتالوں میں بھی صحت کی وہی سہولیات فراہم ہونگی جو اس وقت جی ایم سی اسپتال میں حاصل ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سکھرکے جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال پر مریضوں کا پڑنے والا رش بھی کم ہوگا اوران اسپتالوں میں مریضوں کو بہترعلاج و معالجہ ہوگا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you