سکھر: سندھ فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ جونیجو ملائیشین پام آئل بورڈ کے ریجنل منیجر جوہری منل کو سندھ کا روایتی اجرک کا تحفہ پیش کررہی ہیں |
سکھر(رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی سکھر ولاڑکانہ کی ڈائریکٹر عائشہ جونیجو نے کہا ہےکہ لوگوں کو بازاروں میں معیاری اشیاء کی فراہمی کےلیے کام کررہے ہیں اور ہم نے جو کاروائیاں کی ہیں ان کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ سکھر ولاڑکانہ ڈویژنوں میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں کے بعد کچھ بہتری آئی یے تاہم ابھی مزہد بہتری کی ضرورت ہے جس کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کریں گے
یہ بھی پڑہیں: ایس ایم ایز کو بغیر کسی ضمانت کے قرض حاصل کرنے کے لیے اسکیم متعارف کرائی گئی
عوام بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ایسے فوڈ مراکز کی نشاندہی کریں جہاں پر غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء فروخت ہوتی ہوں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جاسکے سیمینار کے دوران شرکاء اور مقررین نے سندھ فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ جونیجو کی جانب سے سکھر و لاڑکانہ ڈویژن میں لوگوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور انہیں اس موقع پر شیلڈ بھی پیش کی گئی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you