روہڑی(رپورٽر) ضلع بھر میں منشیات کی فروخت روکنے میں ناکامی پر ایس ایس پی سکھرکاایکشن ،تمام تھانوں کے ہیڈ محرز تبدیل ،منشیات کی روک تھام میں ناکامی اور جرائم میں ملوث ہونے پر 30 سے زائد اہلکار برطرف تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے ضلع بھر میں منشیات کی فروخت کی روک تھام میں ناکام رہنے اور اس حوالے سے ہدایات پر مکمل عمل نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ہیڈمحررز کا تبادلہ کردیا ہے اور منشیات کی روک تھام میں ناکامی اور جرائم میں ملوث ہونے پر سکھر ضلع کے تیس سے زائد اہلکاروں کو برطرف کردیاہے اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ منشیات کی فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے صوبےبھر میں پولیس کو منشیات کی فروخت روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں جس پر سندھ بھر میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں اور اس کی روک تھام میں ناکامی پر پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاروائیاں کی جارہی ہیں اور ایس ایس پی سکھر کا یہ اقدام بھی ان ہی ہدایات پر عمل کا ایک حصہ ہےدوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پر روہڑی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف روہڑی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکاروائیاں تیز کردی گئی ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کا کہنا ہے کہ پان پراگ،گٹکا ودیگر مضر صحت چھالیہ فروخت کرنے والے دکانداروں اور آکڑہ پرچی جوا سینٹر چلانے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مارکاروائیاں جاری ہیں تاکہ شہر میں منشیات فروشی کی روکتھام ممکن ہوسکے اور آکڑہ پرچی جواکا گھناؤنا کاروبار ختم کرایا جاسکے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you