روہڑی(نمائندہ ) پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹوضلع سکھر اور سندھ پیپلزیوتھ سپاف شہید بھٹو ضلع سکھر اورپاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو تعلقہ روہڑی کے کارکنان کی جانب سے روہڑی پریس کلب کے سامنے پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو تعلقہ روہڑی کے صدر توقیر انصاری، فہد بھٹو، مرتضیٰ شیخ، کفایت علی کلہوڑو، حماداللہ جتوئی، فیض اللہ ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے دوراقتدارمیں آنے والی حکومتوں نے شہید میرمرتضیٰ بھٹو کے خون کے ساتھ انصاف نہیں کیا شہید میرمرتضیٰ بھٹو اور انکے ساتھ بے گناہ شہید کئے گئے کارکنان کے قتل کو25 برس کا طویل عرصہ گزرچکا ہے تاہم آج بھی شہید بھٹو کے کارکن انصاف کے منتظر ہیں ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ بھٹو کے نام کے صدقے اقتدار میں رہنے والے حکمران ہی بھٹو کی اولاد کے قتل میں ملوث ہیں
شہید بھٹو گروپ کے کارکنان کا مطالبہ تھا کہ سانحہ 70 کلفٹن کے شہید میرمرتضیٰ بھٹو اور شہید ساتھیوں کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you