IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 22 ستمبر، 2021

روہڑی: پاکستان ایک پرامن اورخوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگ بہت اچھے محبت دینے والے اورمہمان نواز ہیں، ہنگری سے 24 افراد پر مشتمل وفد کی روہڑی میں سیر و تفریح

روہڑی(رپورٹر) پاکستان ایک خوبصورت اورپرامن ملک ہے یہاں کے سیاحتی مقامات دنیا بھرمیں مقبول ہیں یہاں آکر بہت خوشی ہوئی 

ان خیالات کا اظہار بیرون ملک ہنگری سے آنے والے 24 افراد پر مشتمل وفد جن میں مردوخواتین شامل تھے پاکستان ضلع سکھرکے جڑواں شہر دریائے سندھ کے پر فضا اور خوبصورت تاریخی مقام سات سہیلیوں کے مزاراور دریائے سندھ پر قائم لینس ڈاؤن پل کی سیرو تفریح کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا گروپ لیڈر ڈاکٹر انگین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اورخوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگ بہت اچھے محبت دینے والے اورمہمان نواز ہیں ہم نے ہنزہ سے اپنا سفرشروع کیا اورپاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر کی ہرجگہ لوگوں نے بہت پیارعزت دی اکثرمقامات پر لوگوں نے مہمان نوازی کی طرح طرح کے کھانے کھلائے اور تحائف بھی دئیے ہمارے وفد میں شامل اکثر لوگوں نے دنیا کے اکثر ممالک میں جاکرسیاحت کی ہے مگر جومحبت پاکستانی قوم نے دی ہے وہ کہیں نہیں ملی 

اس موقع پر انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی میڈیا میں پاکستان کو بدنام کیا جاتا ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے ڈاکٹرانگین کا مزید کہنا تھا کہ ایجپٹولاجسٹ میں نے بہت سے ملکوں میں محققین اوراسکالر زکیساتھ بطور رہنما ٹور کرتی ہوں مجھے یہ کہنے میں فخرمحسوس ہورہا ہے کہ پاکستان جیسا پرامن اورمحبت کرنے والے لوگ دنیا بھرمیں اپنی مال آپ ہیں مجھے حیرت اورافسوس ہوتاہے کہ جب پاکستان کے بارے میں عالمی میڈیا پرپاکستان کاغلط تاثر پیش کیا جاتا ہے میں دنیا بھرکے سیاحوں کویقین دلاتی ہوں کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے بعد ازاں ہنگری سے آئے ہوئے وفد نے مقامی لوگوں بلخصوص بچوں کے ساتھ مل جل گئے اور تصاویر بھی بنوائی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے 

یہ بھی پڑہیں: سڈنی: کرس گیل کے ساتھ آسڑیلوی صحافی بھی پاکستان آنے کو تیار

واضح رہے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کیا گیا اور یہ تاثردیا گیا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکورٹی رسک ہے تاہم ہنگری سے آئے 24 مردخواتین کے وفد نے پاکستان کے چھوٹے سے شہر کے تفریح مقامات پر گھومتے ہوئے اس تاثر کو دفن کردیا کہ پاکستان میں آنا سیکورٹی رسک ہے بلکہ اس وفد میں شامل اکثر سیاحوں نے واضح کردیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے یہاں آنے والوں کو پیاراورمحبت اورمہمان نوازی سے نوازا جاتا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you