روہڑی(نمائندہ ) سیدخورشید احمد شاہ نے دو سالہ نیب اسیری کے دوران انکی ثابت قدمی نے ثابت کردیا کہ پیپلزپاررٹی جیالے سختیوں، گرفتاریوں، ہتکڑیوں اور جیلوں سے ہرگز ڈرنے والے نہیں وہ اپنے قائدین کی طرح سرکٹاتوسکتے ہیں جھکا نہیں سکتے پیپلزپارٹی کارکنان کو سید خورشید شاہ پرفخرہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سرگرم رہنما میراعظم خان جاگیرانی نے روہڑی میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میراعظم خان جاگیرانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے خلاف عمران نیب گھڈجوڑ اوردوسال کے دوران نیب ادارہ سید خورشید احمد شاہ انکے فرزندان یا گھرکے کسی بھی فرد کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی اورنا آئندہ کرسکے گی
سید خورشید احمد شاہ پیپلزپارٹی کے سچے اورکھرے اورسینئر سپاہی ہیں انہیں عامرانہ دورحکومت کی سختیوں اور دھونس دھمکیوں نے نہیں جھکایا تو عمران خان اور انکی سرغلامی میں چلنے والی نیب انکوشہید بی بی بے نظیر بھٹو کے مشن کوآگے لیکر چلنے اور غریب مزدوراورکسان طبقہ کی آواز بلندکرنے سے کیسے روک سکتی ہے میراعظم خان جاگیرانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین سمیت پیپلزپارٹی کا ہرکارکن اور جیالہ سید خورشید احمد شاہ سے سچی محبت کرتا ہے وہ دن دور نہیں جب پیپلزپارٹی کے قائدین اور لاکھوں پارٹی کارکنان کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کے لئے شروع کردہ تحریک اورانکے اورانکے اہل خانہ کیخلاف کرپشن کے ثبوت حاصل ناہونے پرعمران خان حکومت اور نیب گردی سے وہ رہائی پاکرسید خورشید احمدشاہ پیپلزپارٹی جیالوں کے درمیان ہونگے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you