IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 9 ستمبر، 2021

روہڑی: کوروناویکسین نا کروانے اور ایس اوپیز پرعمل ناکرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز

 روہڑی:اسٹنٹ کمشنر روہڑی ناصراحمد عباسی دکاندار کا کورونا ویکسین کارڈ چیک کررہے ہیں دوسری جانب ویکسین ناکرانے والے دکاندار کی دکان سیل کی جارہی ہے 


روہڑی(رپورٹر) کوروناویکسین نا کروانے اور ایس اوپیز پرعمل ناکرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز اسٹنٹ کمشنر نے روہڑی کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر دکانداروں کی ویکسین رپورٹس ناہونے اور ایس اوپیز پر عمل ناکرنے پر 6 دکانیں سیل کردی کاروائی سے بچنے کے لئے بیشتر دکاندار دکانیں بند کرکے غائب ہوگئے جبکہ چھاپہ مارکاروائی کے باعث تجارتی مراکز میں خوف وہراس اور بھگدڑ مچ گئی

روہڑی سے یہ بھی پڑہیں: روہڑی: کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر ٹریں ذکریہ ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی

 تفصیلات کے مطابق روہڑی کے تجارتی مارکیٹوں اور اہم کاروباری علاقوں میں اسٹنٹ کمشنر روہڑی ناصراحمدعباسی کی جانب سے روینیوعملہ وپولیس اہلکاروں کے ہمراہ کورونا ویکسین ناکروانے اور ایس اوپیز پرعمل ناکرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیوں کا آغازکردیا ہے اسٹنٹ کمشنر روہڑی ناصر احمد عباسی نے شہرکی مختلف مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں پہنچ کر ایس اوپیز پرعمل درآمد کا جائزہ لیا اور دکانداروں کے کورونا ویکسین رپورٹس کارڈ چیک کئے جسکے بعد کورونا ویکسین ناکرانے پر6 دکانیں جن میں بیکری دو آئرن کی دکانیں، باٹا شوز شاپ سمیت کنفکشنری کی دکان کو سیل کردیا گیا 

روہڑی سے یہ بھی پڑہیں: روہڑی: سیدخورشید احمد شاہ کوجلدرہا نہیں کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، عبدالخالق سولنگی

اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر روہڑی ناصر احمد عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مرض سے بچاؤ کا واحد حل کورونا کی ویکسین کرانا ایس اوپیز پر عمل کرنا ہے احکامات پر عمل درآمد ناکرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6 دکانیں سیل کردی گئی ہیں اور بیشتر دکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے جبکہ کورونا ویکسین ناکروانے اور ایس اوپیز پرعمل ناکرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھاجائے گا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you