IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 23 ستمبر، 2021

سکھر: وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو سے ملاقات

روہڑی(نمائندہ آئی بی این) وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو سے ملاقات 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: منڈودیروپرائمری اسکول میں فرنیچر کی کمی کے باعث طلباء زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو سے ملاقات کی اس موقع پر وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے امریکہ اور پاکستان کے مابین اعلیٰ تعلیم اور کاروباری مواقعوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹرثمرین حسین نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔سکھر میں بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی نے اپنا پہلا سال کامیابی سے مکمل کرلیا

 اب دوسرے سال میں بی بی اے، بی ایس منیجنمٹ سائنس، بی ایس انگلش سمیت دیگر شعبوں میں داخلون کے لئے چار سو سے زائد درخواستیں جمع ہوچکی ہیں، انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کے مراحل جاری ہیں۔ ان طالبات کی اکثریت دیہی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی خواتین اعلی تعلیم کے حصول میں خاصی دلچسی رکھتی ہیں۔ امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے ڈاکٹر ثمرین حسین کی پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں اور کارکردگی کی تعریف کی اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے امریکی قونصل جنرل کو یونی ورسٹی کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔۔۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you