گھوٹکی(نمائندہ عطا حسین سومرو)سائوت ایشاء پارٹنر شپ پاکستان کی جانب سے مھران اسکل ڈولپمینٹ سینٹر وی ڈی او آفیس گھوٹکی میں جزبہ پروجیکٹ کے تحت خواتین ووٹرز اور انکے مسائل کے بارے میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں جزبہ فورم کے ضلعی میمبر اور وی ڈی او کے ڈائریکٹر علی حسن مھر، سمینا ناز، حاکم زادی، ثمرین یاسین، آمنہ سیال، الیکشن کمیشنر آفیسر گھوٹکی عمران شیخ، صحافی آزاد مھر سمیت مختلف اداروں نادرا، الیکشن کمیشن کے افسران نے شرکت کی سیمینار میں جزبہ پروجیکٹ کے ضلعی فورم کے میمبران، یوسی اور ضلعی سطع کے ووٹر نیٹ ورک کے عہدیداروں، خواتین نے اپنے علاقوں میں شناختی کارڈ کی لسٹ بنانے کے دوران جو مسائل درپیش ہیں اس کے بارے میں ضلعی فورم نادرا اور الیکشن کمیشن کے افسران کو آگاہ کیا
جس میں خاندان کی جانب سے رکاوٹیں، آنے جانے کا خرچہ، نادرا کی پالیسی کے مطابق کاغذات کا نہ ہونا، نادرا آفیس کا دور ہونا شامل ہیں جس کو حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر نادرا کو درخواست دی گئی کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین کی مدد سے گھر گھر جاکر خواتین کے شناختی کارڈ بنائیں جائیں، عورت ووٹر نیٹ ورک کے میمبران نے کہا کہ ہمارے کئی افراد کے ووٹ اپنے علاقوں سے باہر درج ہیں جس سے شددید مشکلات کا سامنہ ہے ووٹر نیٹ ورک کے میمبران اور جزبہ ضلعی آفیسر نے الیکشن کمیشن کو عورت ووٹر نیٹ ورک کی متحرک عورتوں کو ضلعی ایجوکیشن کمیٹی کا حصہ بنانے کے لیے درخواست دی جس پر الیکشن کمیشن کے افسران کی جانب سے آنے والی میٹنگ میں درخواست پر نظرثانی کرکے ضلعی سطع پر ایک عورت کو کمیٹی کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر جزبہ فورم کے ضلعی میمبر اور وی ڈی او کے ڈائریکٹر علی حسن مھر نے کہا کہ شناختی کارڈ ہماری اہم ضروت ہے اس کے سوائے ہماری کوئی شناخت نہیں ہے ان مسائل کو حل کرکے ہم ملک میں خواتین کے ووٹ کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی سیاسی عمل میں محفوظ شرکت کو یقینی بناسکتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you