واشنگٹن: رپورٹ کے مطابق ویکسین خوراکوں کے ضائع ہونے کی مختلف وجوہات بتائی گئی ہیں جن میں بوتلوں کا ٹوٹنا، ویکسین کو لگانے کے لیے پتلا کرنے میں ہونے والی غلطیاں اور فریزرز کا خراب ہونا شامل ہیں۔
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی 15.1 ملین (ایک کروڑ 51 لاکھ) ویکسین خوراکیں ضائع کردی۔ ویکسین کی خوراکیں یکم مارچ سے اب تک ضائع کی گئی ہیں۔ امریکہ کے ایک نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ضائع کی جانے والی ویکسین خوراکوں کی مقدار تمام اندازوں و توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ نشریاتی ادارے نے یہ اعداد و شمار سرکاری سطح سے موصول ہونے والے جواب کی روشنی میں بتائے ہیں۔ ادارے نے یہ اعداد و شمار پبلک ڈیٹا کے تحت درخواست دے کر بذات خود حاصل کیے ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار میں کم از کم 7 ریاستوں اور بڑی وفاقی ایجنسیوں کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ضائع کی جانے والی ویکسین خوراکوں کی مقدار اس سے بھی بہت زیادہ ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ویکسین خوراکوں کے ضائع ہونے کی مختلف وجوہات بتائی گئی ہیں جن میں بوتلوں کا ٹوٹنا، ویکسین کو لگانے کے لیے پتلا کرنے میں ہونے والی غلطیاں اور فریزرز کا خراب ہونا شامل ہیں۔ امریکہ میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین ضائع کیے جانے کی خبر ایسے وقت میں سامنے ا?ئی ہے کہ جب کم ترقی یافتہ ممالک کو اپنے شہریوں کو ویکسین دینے میں انتہائی سخت مشکلات و دشواریوں کا سامنا ہے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ میں خود بتایا گیا ہے کہ اس وقت براعظم افریقہ کے صرف 2.8 فیصد افراد کو ویکسین دی جا سکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ بھی اپنی کل آبادی کے صرف 52 فیصد کو کورونا ویکسین کی خوراک دے سکا ہے۔ اس مقصد کے لیے اس نے 4 کروڑ 40 لاکھ خوراکوں کا استعمال کیا ہے۔امریکی ادارے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ملین سے زیادہ امریکیوں کو کمزور قوت مدافعت کے باعث ویکسین کی تیسری خوراک دی گئی ہے جب کہ ماہ رواں کے اختتام تک امریکہ ویکسین کی تیسری خوراک بھی اپنے شہریوں کو دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اعداد و شمار کے تحت امریکہ نے کم ا?مدنی والے ممالک کو کورونا ویکسین کی 60 کروڑ خوراکیں دینے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے اگست کی ابتدا تک اس نے صرف 11 کروڑ خوراکیں عطیہ کی تھیں۔وی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you