IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعہ، 3 ستمبر، 2021

لندن: افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، برطانیہ


لندن (ویب ڈیسک) برطانوی وزیرخارجہ ڈومنیک راب کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو افغانستان کی صورتحال سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں جب کہ بہت سے ملک ایسے بھی ہیں جو انسانی خطرے اور حالت زار سے متاثر ہوں گے۔ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  دوحہ میں قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کو اب اس نئی حقیقت سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان پر ٓ’معتدل اثرورسوخ ڈالنے کے لیے‘ ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر ہماری ان پر نظر ہوگی اور سب سے اہم بات کہ جو یقین دہانی انھوں نے کرائی ہے وہ اس کے بارے میں کیا کرتے ہیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you