روہڑی (رپورٹر) روہڑی کی گنجان آبادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ گزشتہ پانچ روز سے بند ہ ہے جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق روہڑی ٹکر محلہ کو جانے والے راستے پر کچرے کے ڈھیر کی دیوار گاڑی گرنے سے راستہ بند ہوگیا ہے تمام ملبہ ٹکر محلہ سے آنے والی نالی اور راستے پرگر گیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام نے متعدد بار اس پر صورتحال سے انتظامیہ اور چیف میونسپل آفیسر منصور علی ابڑو کو شکایت کی تاہم انتظامیہ نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا ۔ جمعہ کے روز رابطہ کرنے پر سی ایم او منصور ابڑو نے ہقین دہانہ کرائی تھی فورا اس کو ہٹوا دیا جائے گا تاہم اڑتالیس کھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی بدستور راستہ بند ہے۔
واضح رہے کہ اس مرکزی راستہ کی بندش سے آنے جانے والی خواتین بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت جو چھوٹا سا راستہ بحال کیا تھا اس میں نالیوں کا پانی جمع ہونے سے پیدل جانا بھی محال ہے۔
عوام نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ چیف میونسپل افسر روہڑی عوامی مسائل کے حل کرنے میں دلچسی نہیں رکھتے انھیں اہم عہدے میں رکھنا عوام کو اذیت میں مںتلا کرنے کے مترادف ہے انکا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے نا اہل افسران حکومت اور مقامی سیاسی شخصیات کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you