IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 29 ستمبر، 2021

اسلام آباد: پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کوششیں رنگ لے آئیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل2021 کی منظوری دیدی

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کوششیں رنگ لے آئیں, قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے جرنلسٹس پروٹیکشن بل2021 کی منظوری دیدی, میڈیا اداروں کی جانب سے تنخواہوں پر لگائے گئے کٹ کی واپسی اور تنخواؤں میں اضافہ یقینی ہوگیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) جرنلسٹس پروٹیکشن بل2021 کی متفقہ  منظوری دے دی ہے۔ پی آر اے کی جانب سے حکومت سے جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی منظوری کا معاملہ نہ صرف حکومت کے ساتھ اٹھایا بلکہ اس معاملے کو اپوزیشن کے ساتھ بھی اٹھایا گیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں بھی جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے زیر التوا ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا  تھااور آج پی آر اے کی کوششوں سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بل کی منظوری دیدی ہے جو خوش آئند ہے اور پی آر اے اس پر قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشکور ہے جنھوں نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اس اہم بل کی منظوری دی۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کچھ اداروں کی جانب سے صحافیوں کی تنخواہوں میں لگائے گئے کٹ واپس لینے کا خیر مقدم بھی  کرتی ہے جبکہ ایک نجی  چینل کی جانب سے تنخواہوں سے کٹ واپس لے کر تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے عمل کو سراہتی ہے اور دیگر تمام چینلز سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھی کرونا وبا کے دوران صحافیوں کی تنخواہوں پر لگائے گئے کٹ واپس لیں اور اس کے ساتھ ساتھ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے اس وقت گھر کا خرچ چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ میڈیا اداروں کی جانب سے تنخواہوں پر لگائے گئے کٹ کی واپسی اور تنخواوں میں اضافے سے صحافیوں کی مشکلات میں کمی ہوگی

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you