ہائیر ایجوکیشن کمیشن ورچوئل تعلیم کے متعلق پالیسی کی تیاری پر پیش رفت تیز کرے، عارف علوی کی اجلاس کے دوران ہدایت
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹر عارف نے کہا ہے کہ ملک میں فاصلاتی تعلیم، ای لرننگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ورچوئل تعلیم کے متعلق پالیسی کی تیاری پر پیش رفت تیز کرے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صدرمملکت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں ایک لاکھ سے زائد طلبا زیر تعلیم، 80 ہزار سے زائد فارغ التحصیل ہو چکے، ورچوئل یونیورسٹی طلبا کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا رہی ہے،ورچوئل یونیورسٹی لیکچرز اور تعلیمی مواد کو اپنے چار ٹی وی چینلز پر نشر کررہی ہے۔اس موقع پر صدرمملکت کاکہناتھا کہ ملک میں فاصلاتی تعلیم، ای لرننگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،فاصلاتی تعلیم سستی اور بہت سے لوگ اس کی استطاعت رکھتے ہیں،دور دراز علاقوں کے طلبا کے فائدے کیلئے ورچوئل یونیورسٹی کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ ڈیجیٹل دور کی ضروریات کے مطابق مستقبل کا لائحہ عمل بنائے،ورچوئل یونیورسٹی اہداف اور مقاصد کے حصول کیلئے وقت مقرر کرے، صدر عارف علوی نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ورچوئل تعلیم کے متعلق پالیسی کی تیاری پر پیش رفت تیز کرے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you