سکھرمیں پولیو مہم کا تیسرا روز، ٹیموں نے ستر فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا، شہریوں کے تعاون سے دو دن میں ستر فیصد ٹارگٹ حاصل کیا ،ڈی ایچ او
ملک بھرکی طرح سکھر ضلع میں بھی چھ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے پولیومہم۔کے دوران تیسرے روز بھی مقررہ ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس سلسلے میں رابطے پر ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل مہر نے بتایا کہ مہم۔کے دوران اب تک مقررہ کردہ ٹارگٹ کا ستر فیصد مکمل کرلیا گیاہے اور یہ شہریوں کے تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہوسکا ہے اگر شہری تعاون نہ کرتے تو یہ شاید۔ممکن نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ آج صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کے موقع پرحکومت سندھ کی جانب سےاعلان کردہ تعطیل کے باوجود ہماری ٹیموں نے اپنا کام۔جاری رکھا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you