روہڑی(نمائندہ آئی بی این) صوبائی وزیر بلدیات وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے روہڑی میں بیڑی چوک پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء دور میں افغان مہاجرین آئے تھے جنھیں آج تک بھگت رہے ہیں مہاجرین کو سرحدوں اور کیمپوں تک محدود رکھنے مہمان نوازی کرنے کے بجائے انہیں کاروبارکرائے گئے پاسپورٹ بناکردئیے گئے تاہم اس وقت ہمارا واضح موقف ہے کہ اس وقت افغانستان سے آنے والے مہاجرین کو سرحدوں پر کیمپوں تک محدود رکھا جائے ایسا ناہووہ یہاں آکریہاں کے ہوکر رہ جائے
سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ون ٹائم حکومت ہے جو آئندہ نہیں آئے گی تین سالہ کارکردگی پرشادیانے بجائے گئے انکی حکومت میں ملک میں مہنگائی میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے ان کی حکومت میں لاکھوں افراد بے روزگارہوئے ہیں ہم اپنی حکومت میں برطرف ملازمین کوبحال کرینگے ہمارے کوئی ایم پی یا ایم این اے پی ٹی آئی میں نہیں جارہا پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہمارے پاس آئے ہیں اور آرہے ہیں انکے وزراء کوجھوٹ کی عادت ہوگئی ہے وہ سیب کھاتے ہیں پوچھا جائے توکہتے ہیں کیلا کھارہے ہیں انکی طرف سے پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ سندھ میں گورنر راج قائم ہونے جارہا ہے وزیر اعلی سندھ کو تبدیل کیا جارہا ہے
ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ 2023ء تک وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ رہے گے انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمیں سپورٹ نہیں کررہی ہے 370 ارب روپے ہمیں کم ملے ہیں سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں کچھ اسکیموں پرجلد کام شروع ہونگے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اسپیشل ٹاسک ملا ہے ہم نے نان ڈولیمنٹ کام چھوڑ کر کام کرائے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ایس آرایس پروگرام میں کوئی غبن نہیں ہوا اس پروگرام کے تحت غریبوں کی مددکی جاتی ہے اورسوفیصد رکوری ہے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم لانگ مارچ کے لئے تیار تھے لیکن مولانا نے استعفوں سے مشروط کیا پیپلزپارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کے اب والے جلسے میں ماضی کے جلسوں کے مقابلے میں واضح فرق تھا اس موقع پر ایم این اے نعمان اسلام شیخ، پیپلزپارٹی رہنما سید کمیل حیدر شاہ، حاجی عبدالخالق سولنگی، عرفان علی داؤدپوتہ، عبدالسمیع قاضی ودیگر بھی موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you