IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 6 اکتوبر، 2021

سکھر: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے وفاقی وزراء کو ملکی حالات پر مناظرے کا چیلنج کر دیا

 سکھر(رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے وفاقی وزراء کو ملکی حالات پر مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیِنڈورا پیپرز کی تحقیقات ملکی نہیں کسی باہر کے ادارے سے کرائے جن حکومتی وزیروں، مشیروں کے نام آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پینڈورا پیپرز میں آئے ہیں ان کو استعیفے دے دینے چاہیئے تاکہ وہ تحقیقات پر اثر انداز نہ ہوسکیں  بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پینڈورا پیپرزکے حوالے سے صرف ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے لوگوں کے خلاف نہیں بلکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے افراد کے بھی خلاف تحقیقات ہونی چاہیئے حکمران اتحاد جماعت میں سارے نفیس لوگ نہیں ہیں اگر ان کے کیسز بھی کھلیں گے تو بہت کچھ سامنے آجائے گا ان کا کہنا تھا کہ پینڈورا لیکس تو باہرسے آئی ہے مگر جو لوکل لیکس ییں ان کو کون پکڑے گا حکومت پینڈورا لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے اپوزیشن کو تحقیقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں بیٹھے ارسطو وزراء اور ان کے وزیر اعظم کسی دن صبح ملک سے فرار ہوچکے ہیں کیونکہ ماضی میں ایسا ہوچکا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگریہ حکمران مزید دو سال رہے تو اکانومی کا حشر بہت ہی برا ہوجائے گا اس حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دی نہیں ایک کروڑ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا ہے اس معاملے پر وفاقی وزراء کے ساتھ مناظرہ کرنے کے لیے تیارہوں عمران خان کنٹینر سے وزیراعظم آفس تک آتے ہوئے عوام سے کیے گئے وعدے بھول گئے ہیں ان حکمرانوں کے کان آنکھیں ہیں مگر یہ نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ سن سکتے ہیں پینڈورا لیکس تو باہر کی ہے لوکل لیکس کو کون پکڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ دسمبر یا جنوری میں ڈالر سوسو روپے کا ہوگیا تو عوام کا کیا حال ہوگا،پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے بلاول کے ویژن کی اب ہر کوئی تائید کررہاہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you