روہڑی(رپورٹر) ٹرانسفارمرخراب ریلوے مین واٹر سپلائی تالاب سے پانی کی سپلائی دو روزسے معطل روہڑی اسٹیشن اور ریلوے کالونیوں میں پانی کابحران شدت اختیار کرگیا اندرون ملک سے روہڑی اسٹیشن پہنچنے والی مسافرگاڑیوں میں پانی نابھرے جانے سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا واٹرسپلائی تالاب پر متبادل ٹرانسفارمر لگا کر پانی سپلائی جلد شروع کردی جائے گی ریلوے انتظامیہ تفصیلات کے مطابق ریلوے کے مین پانی سپلائی کے تالاب کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث پانی سپلائی کرنے والی موٹریں بند ہونے کی وجہ سے ریلوے سکھرڈویثرن کے سب سے بڑے اور مصروف ترین ریلوے اسٹیشن روہڑی اورروہڑی میں ریلوے کی متعددکالونیوں میں پانی کی گزشتہ دوروز سے سپلائی بند ہونے سے روہڑی ریلوے جنکشن اور ریلوے کی متعدد رہائشی کالونیوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے جبکہ پانی کی سپلائی معطل ہونے سے اندرون ملک سے روہڑی اسٹیشن پہنچنے والی مسافرٹرینوں میں بھی پانی نہیں بھرا جارہا ہے جسکی وجہ سے ٹرینوں میں سوارمسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن روہڑی کے پلیٹ فارموں پر پانی بحران کے باعث پلیٹ فارموں پر قائم کھانے پینے کے اسٹال وینڈروں کو بھی مشکلات درپیش آرہی ہیں اور ریلوے اسٹیشن روہڑی پر پانی کی سپلائی معطل ہونے سے روہڑی اسٹیشن آنے والے مسافروں اور مسافروں کو لینے کے لئے آنے والے دوست احباب کو بھی روہڑی اسٹیشن پر پانی دستیاب ناہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دوسری جانب ریلوے کالونیوں نیویارڈکالونی،ڈنگاٹکری،آئی اوڈبلیو ٹکری کالونی،گارڈکالونی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث ریلوے ملازمین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سلسلے میں ریلوے انتظامیہ سکھر ڈویثرن کا کہنا تھا کہ مین پانی کے تالاب کا ٹرنسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے پانی سپلائی معطل رہی تاہم تالاب کو متبادل ٹرانسفارمر فراہم کردیا گیا ہے جلد پانی سپلائی بحال کردی جائے گی
فوٹوکیپشن:
روہڑی:ریلوے کے مین واٹرسپلائی تالاب سے پانی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے روہڑی اسٹیشن کے پلیٹ فارموں پر موجود پانی کے نلوں میں پانی ناہونے کے مناظر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you