IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 6 اکتوبر، 2021

روہڑی: روہڑی اور لاڑکانہ کی ٹیموں نے فٹبال میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، حاجی محمد جاوید میمن



روہڑی(نمائندہ آئی بی این) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ کھیل کھود کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔نوجوان نسل کو بے روی سے بچانے اورانہیں صحت مندماحول فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے،روہڑی اور لاڑکانہ کی ٹیموں نے فٹبال میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔نوجوانوں کی صلاحیتوں کا لہوا منوانے کیلئے حکومت انہیں سہولیات فراہم کرے تاکہ یہاںکے نوجوان ملکی سطح اور بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیکراپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نیوی فٹبال کلب روہڑی کے زیراہتمام الشمس فٹبال کلب لاڑکانہ اورنیوی فٹبال کلب روہڑی کے درمیانے کھیلے جانیوالے میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایس ڈی اے کے وائس چیئرمین غلام مصطفی پھلپوٹو،طارق،محبوب،محسن علی،میاں جاوید،صدام حسین،آفتاب احمد،فہد احمد،مجاہد بوزدارو دیگر نے بھی شریک تھے۔ کھیلے جانے والے میچ میںشمس فٹبال کلب لاڑکانہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے2-1 کے ساتھ میچ اپنے نام کرلیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے سماجی تنظیموں کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھا جائے۔ بعدازاں مہمان خاص حاجی محمدجاوید میمن و دیگرمہمانوں نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اورعمدہ کھیل کھیلنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔تقریب میں شرکت کرنے پرحاجی محمد جاوید میمن و دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اوراجرکیں بھی پیش کی گئیں۔ ں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you