روہڑی(نمائندہ آئی بی این) محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شعیب عادل کا ڈویژنل افسران کے ہمراہ روہڑی ٹنڈو آدم سیکشن کی دو روزہ تفصیلی انسپکشن, تفصیلات کے مطابق ڈی ایس اسپیشل کے ذریعے ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ پاکستان ریلوے سکھرڈویژن شعیب عادل نے روھڑی اسٹیشن سے ٹنڈو آدم اسٹیشن کے درمیان سکھر ڈٶیژن کی حدود کا دو روزہ تفصیلی معاٸنہ اورانسپیکشن کی۔ اس سلسلے میں روہڑی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کرریلوے ٹریک کامعائنہ کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل نے ساوتھ بلاک ہٹ، بیگماجی، خیرپورٹنڈو مستی خان، گمبٹ، رانیپور، سیٹھارجہ، محراب پور، لاکھا روڈ، بھریاروڈ، پڈعیدن، کوٹ لالو، باندھی، دوڑ، بچھیری، نواب شاہ، سرھاری، لنڈو، شھداد پوراورجلال مری ریلوے اسٹیشنز کی عمارات سمیت کمرشل، ٹریفک، سگنل، اور تمام شعبہ جات کا تمام پہلوں سے تفصیلی معائنہ بھی کیا، جہاں اسٹیشن پرموجود اسٹیشن ماسٹر اور ریلوے کے دیگر عملہ سے مختلف سوالات کئے گٸے، مقصود احمد اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹررانی پورکو اسٹیشن ورکنگ رولزکی بھترین معلومات ہونے، شعیب احمد کھوسو LIO کوسیکشن میں کم وقت میں انجن فیلورکلٸیر کرنے، پرویزاحمد سگنل انسپکٹر کوبھترین کارکردگی، شھباز پوانٹس مین لنڈوکو اپنے ڈیوٹی کے متعلق مکمل معلومات ہونے پراور سوالات کے صیح جوابات دینے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، انسپیکشن کے دوران ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل نے اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ کلو میٹرنمبر289 پرموجود برج نمبر194، پرمننٹ وے انسپکٹر شھداد پور کے زیر نگرانی تعینات گینگ نمبر 4 واقع کلو میٹر نمبر 353/4 اور لیول کراسنگ نمبرگیٹ نمبر27 واقع کلومیٹرنمبر285/3 کابھی تفصیلی معاٸنہ کیا۔ڈی ایس ریلوےسکھر ڈویژن شعیب عادل نے تمام برانچ انچاجز خصوصاًاسٹیشن ماسٹرزکو اس بات کی تلقین کی کہ وہ شجرکاری میں بھرپورحصہ لیں اوراسٹیشنز،کالونیوں،دفاتر کی صفاٸی اورمسافروں کی سہولیات کاخاص خیال رکھتے ہوٸے صاف ستھرے، با اخلاق اور ہرے بھرے پاکستان ریلوے کے مشن کو یقینی بنانے میں اپناکلیدی کردارادا کریں ڈی ایس ریلوے سکھرڈویژن شعیب عادل کے ہمراہ ڈپٹی ڈی ایس رضوان جاوید چیمہ،ڈویژنل کمرشل آفیسرحمید اللہ لاشاری ، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرسجاد احمد واگھو،ایس ایس پی امجد منظور.ڈویژنل مکینیکل انجینئرمحمد سلیم ہسبانی،ڈویژنل الیکٹرکل انجینئرعثمان حبیب، ڈویژنل سگنل انجینئر چوہدری احمد نعمان، ڈاکٹر یاسرسومرو سمیت دیگرافسران موجود تھے۔
پیر، 11 اکتوبر، 2021
Home
پاکستان
روہڑی: محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شعیب عادل کا ڈویژنل افسران کے ہمراہ روہڑی ٹنڈو آدم سیکشن کی دو روزہ تفصیلی انسپکشن
روہڑی: محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شعیب عادل کا ڈویژنل افسران کے ہمراہ روہڑی ٹنڈو آدم سیکشن کی دو روزہ تفصیلی انسپکشن
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you