اسلام آباد (رپورٹر) سندھی سنگت نمل کی جانب سے اسلام آباد یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے لئے ویلکم پارٹی کا انعقاد، تقریب میں سندھ کے مختلف اضلاع سے 100 سے زائد شاگردوں کو ویلکم کیا گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھی سنگت نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کی جانب سے2021 میں سندھ بھر سے آئے 100 سے زائد طلبہ کو ویلکم پارٹی دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایس ایس این رضوان حیدر ملھن کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مقصد سندھ سے آئے طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور اس تقریب کا مقصد سندھ بھر سے آئے طلباء کو اسلام آباد میں اپنے پن کا احساس دلانا ہے
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں ہے یہ نوجوان یہاں سے تعلیم حاصل کر کے سندھ اور پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کریں گے تقریب میں تعلیمی سرگرمیوں سمیت شاگردوں کی حوصلہ افزائی اور تفريح کے لئے پوئٹری، اسپیچز اور ٹیبلوز پیش کئے گئے تقریب میں ایس ایس این کے عہدیداران اور طلباء سمیت ایڈوکیٹ گل شیر مری، اشفاق احمد منگریو، فیصل دایو اور عرفان مھر نے خصوصی شرکت کی اور نوجوان طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you