قوم کو تعلیم دینے والی ہستی استاد کہلاتی ہے، ملک و قوم کی ترقی کے لیے اس کے باشندوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، عابدہ محمود
پنوعاقل (رپورٹر) ایجوکیشن مئنيجمنٹ آرگنائيزيشن ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈولیمنٹ سوسائٹی کے زیر انتظام گورنمینٹ ھاء اسکول بھیلار کی پروگرام مئنیجر عابدہ محمود نے استاد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، تقریب کے دوران اسکول ہیڈ ماسٹر محمد حسین بلو نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ "مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے" استاد کی عظمت بیان کرنے کے لئے یہ دلیل کافی ہے۔ استاد کی عظمت نہ صرف ایک مستقل قدر ہے بلکہ کوئی بھی معاشرہ اسے تسلیم کیے بغیر علم و ترقی کا ایک قدم بھی طے نہیں کرسکتا۔
ڈسٹرکٹ مئنیجر زاہد خاصخیلی اوراسکول کوآرڈینیٹرز قربان علی مھر اور کا کہنا تھا کے یہ دن منانے کا مقصد اساتذہ کے حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے مطابق انہیں مزید تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا کرنا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے تمام اساتذہ کو ان کی بے لوث خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ استاد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں زاہد خاصخیلی، اسکول کوآرڈینیٹرز قربان علی مھر، اسکول ہیڈ ماسٹر محمد حسین بلو، پرائمری ھیڈٹیچر عبدالکریم بلو و دیگر اساتذہ سمیت اسکول طلباء اور پروجیکٹ مئنیجر عابدہ محمود نے خصوصی طور پر آن لائن شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you