روہڑی (رپورٹر) میونسپل کمیٹی روہڑی انتظامیہ نے کتا مارمہم کے لئے زہرکی خریداری بند کردی شہربھرمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے کتامارمہم ملتوی شہر کے بیشتر علاقوں میں سنگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ خاتون سمیت چار افراد کتوں کے حملے میں زخمی تعلقہ اسپتال روہڑی سے ویکسین کرائی گئی کتامارمہم بندکرنے اورسنگ گزیدگی کے واقعات سے شہری پریشان تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی روہڑی انتظامیہ نے گزشتہ کئی ہفتوں سے کتامارمہم کے لئے خریدا جانے والے زہر کی خریداری بندکردی ہے جسکی وجہ سے کتا مارمہم ایک بارپھر التوا کا شکار ہوگئی ہے جسکی وجہ سے روہڑی کے مختلف علاقوں لوکوشیڈ،نیویارڈکولونی،بیدل بیکس کالونی، گوٹھ رجب علی دایو،میمن محلہ،ٹکرمحلہ،کندھرا ناکہ سمیت دیگرعلاقوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ گھومتے نظرآرہے ہیں اورایسے ہی آوارہ کتوں کے حملے میں 80سالا محمدحسن شیخ اور نوجوان وقارسولنگی، محمدعلی، نثارعلی اور جواں سالا شادی شدہ خاتون نبیلہ کوکاٹ کرزخمی کردیاجنھیں اہل خانہ کی جانب سے تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچاکر کتاکاٹے کی ویکسین کرائی گئی جبکہ اس سلسلے میں چیف میونسپل آفیسرروہڑی منصورحسین ابڑو کا کہنا تھا کہ کتامارمہم بدستور جاری ہے تاہم زہرخریداری کی منظوری اور بل پاس ہوچکا ہے جلد زہردستیاب ہونے کے بعد کتامارمہم ایک بار پھر باقائدگی سے شروع کردی جائے گی دوسری جانب کتامارمہم انچارج ذوہیب علی منگی نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دوہفتوں سے میونسپل کے پاس کتامارمہم کے لئے استعمال ہونے والا زہرختم ہوچکا تھا تاہم دوروز کے دوران زہر موصول ہوجائے گا جسکے بعد شہر بھرمیں کتامارمہم ایک بار پھر شروع کردی جائے گی
بدھ، 6 اکتوبر، 2021
Home
علاقائی
روہڑی: میونسپل کمیٹی روہڑی انتظامیہ نے کتا مارمہم کے لئے زہرکی خریداری بند کردی شہربھرمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے کتامارمہم ملتوی
روہڑی: میونسپل کمیٹی روہڑی انتظامیہ نے کتا مارمہم کے لئے زہرکی خریداری بند کردی شہربھرمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے کتامارمہم ملتوی
Tags
علاقائی#
Share This
About ibnurdu
علاقائی
Tags:
علاقائی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you