IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 7 اکتوبر، 2021

روہڑی: موٹروے پولیس کودور حاضرمیں جدید آلات سے آراستہ کرنے کے لیے موٹروے پولیس کے افسران وجوانوں کو جدید ریسکیو کٹرکی ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا


روہڑی(نمائندہ آئی بی این) موٹروے پولیس کودور حاضرمیں جدید آلات سے آراستہ کیا جارہاہے،موٹروے پولیس کے افسران وجوانوں کو جدید ریسکیو کٹرکی ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کیا جارہاہے، جس سے روڈ حادثات سمیت قدرتی آفات میں بھی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی، ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن جاوید علی مہراورڈی آئی جی سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پرایس پی موٹر وے سکھرسیکٹرجاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی روڈ حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کو بچانے کے لئے جدید ریسکیو کٹرکو استعمال کرنے اورریسکیو کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں افسران و جوانوں کو ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ٹریننگ سیشن میں جدید کٹر کوروڈ حادثات میں گاڑیوں میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکالنے کے لئے جدید ریسکیو کٹرکواستعمال کرنے سمیت دوران ریسکیو آپریشن احتیاطی تدابیراورزخمیوں کو باحفاظت گاڑیوں سے باحفاظت نکالنے کے لئے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈھرکی ٹرین حادثے میں موٹر وے پولیس نے ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کرکٹرکی مدد سے متعدد پھنسے ہوئے زخمی مسافروں کو نکالنے میں مدد فراہم کی تھی، جبکہ گزشتہ برس کراچی لیاری کے علاقے میں زمین بوس ہونے والی خستہ حال عمارت کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کٹرکی مدد سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔اس سلسلے میں ایس پی موٹروے سکھرسیکٹرجاوید اقبال چدھڑکا کہنا تھا کہ آئی جی موٹر وے کی جانب سے موٹر وے پولیس کو پورے پاکستان میں جدید کٹر مہیا کیے گئے ہیں،جس کی مدد سے روڈ حادثات میں انسانی جانوں کو بچانے اوردیگر قدرتی آفات میں بھی موٹر وے پولیس اپنا بھرپورکردارادا کرسکے گی، اس حوالے سے سکھرسیکٹرمیں ریسکیو کٹر کے استعمال اوردوران ریسکیو آپریشن احتیاطی تدابیر کے بارے میں چارروزہ ٹریننگ کاآغاز کردیا گیاہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you