سکھر(رپورٹر)سکھر گڈز ٹرانسپورٹ ، ٹرک اونر ایسوسی ایشن مالکان کا بلدیہ اعلی سکھر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ، نعریبازی ،تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل انتظامیہ کی بھتہ خوری اور گوداموں سے زبردستی مال ضبط کرنے کے خلاف سکھر گڈز ٹرانسپورٹ ، ٹرک اونر ایسوسی ایشن مالکان نے مزدوروں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت محمد رضوان میمن ، کاشف اعوان ، کامران بندھانی ، صفیان عباسی و دیگر احتجاجی دھرنا دیا اور نعریبازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے ، مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر ڈویلپمنٹ الائنس سکھر کے چیئرمین حاجی جاوید میمن ، غلام مصطفی پھلپوٹو،جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے اصلاح الدین شیخ و دیگر نے بھی شرکت کی ، شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے تاجر برادری کے بعد اب ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے منسلک ٹرانسپورٹروں کا بھی جینا محال کر رکھا ہے ، گذشتہ روز میونسپل انتظامیہ سکھر کے عملے نے سعید مہر کی قیادت میں سکھر کے مختلف ٹرک اڈوں پر کاروائی کر کے انہیں 25سے چالیس ہزار تک کے چالان کی رسیدیں تھما دی اور چھ سے زائد گوداموں کا مال بھی ضبط کر لیا ہے مظاہرین ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ میونسپل عملہ ٹرانسپورٹروں سے غیر قانونی بھتہ وصول کر رہا ہے اور انکار پر ان کیساتھ زیادتیاں کر رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے مظاہرین نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے انکاتقریباً 11 لاکھ روپے سے زائد سامان بلاجواز ضبط کیا گیا ہے جس کے خلاف ہم نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، ٹرانسپورٹروں نے بالاحکام سے نوٹس لیکر سکھر کے ٹرانسپورٹروں کیساتھ زیادتی میں ملوث عملے کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔
منگل، 5 اکتوبر، 2021
Home
علاقائی
سکھر: سکھر گڈز ٹرانسپورٹ، ٹرک اونر ایسوسی ایشن مالکان کا بلدیہ اعلی سکھر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا، نعریبازی
سکھر: سکھر گڈز ٹرانسپورٹ، ٹرک اونر ایسوسی ایشن مالکان کا بلدیہ اعلی سکھر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا، نعریبازی
Tags
علاقائی#
Share This
About ibnurdu
علاقائی
Tags:
علاقائی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you