IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 24 اکتوبر، 2021

سکھر: عوام موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر نکلنا شروع ہو گئی ہے انشاءاللہ عوام کا احتجاجی سمندر موجودہ نا اہل حکومت کو لے ڈوبے گا اور ظالم حکمران جلد اپنے گھروں پر آرام کرینگے، مولانا محمد صالح انڈھڑ


سکھر(رپورٹر) جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل سیلکٹیڈ عمران حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری نے عوام سے جینے کا سہارا بھی چھین لیا ہے، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ و پی ڈی ایم کے صدر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عوام دشمن حکومت کے خلاف (مہنگائی نامنظور لانگ مارچ) 28 اکتوبر بروز جمعرات کو روہڑی تا سکھر گھنٹہ گھر نکالا جائیگا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان و پر امن شہری، سماجی شخصیت سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل ہو کر موجودہ نا اہل حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ اشاعت القرآن پیارو واہ روہڑی میں زیر صدارت حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کے جے یو آئی ضلع سکھر کی مجلس عاملہ کے منعقدہ اجلاس میں دوران کاروائی کے دوران کارکنان سے خطاب کے دوران کیا، 

یہ بھی پڑہیں: سکھر: سکھرکے قبرستانوں میں گندگی کے ڈھیر، اراضی پر قبضہ مافیا و منشیات کے عادی افراد کا راج، نیو گوٹھ میں خطیر رقم سے لگایا جانے والا ہینڈ پمپ چوری، جرائم پیشہ افراد نے قبرستانوں کوٹھکانا بنالیا

اجلاس میں مفتی شفیع محمد انڈھڑ، حافظ غلام محمد کندھر، مولانا غلام علی ڈیپر، حافظ عبدالحمید مہر، قاری لیاقت علی مغل، مولانا سیف اللہ سماعر، ابو اسامہ عباسی، عبدالمنان سمیجو، قاری نصر اللہ سمیت دیگر عہدے دار و علماء کرام شریک تھے، اجلاس میں 28اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف نکالے جانے والا مہنگائی نامنظور لانگ مارچ کی تیاریوں اور اسے کامیاب بنانے سمیت تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا 


شرکاء اجلاس نے اپنے خطابات میں پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت اپنے کئے وعدوں سے انحراف ہو چکی ہے، عوام کو مزید دھوکے میں نہیں رکھ سکتے، عوام موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر نکلنا شروع ہو گئی ہے انشاءاللہ عوام کا احتجاجی سمندر موجودہ نا اہل حکومت کو لے ڈوبے گا اور ظالم حکمران جلد اپنے گھروں پر آرام کرینگے۔ اجلاس میں لاڑکانہ میں منعقدہ شہید اسلام کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے سمیت اسے کامیاب بنانے کیلئے بھی کارکنان کو ہدایات جاری کی گئی ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you