سکھرکے قبرستانوں میں گندگی کے ڈھیر، اراضی پر قبضہ مافیا و منشیات کے عادی افراد کا راج، نیو گوٹھ میں خطیر رقم سے لگایا جانے والا ہینڈ پمپ چوری، جرائم پیشہ افراد نے قبرستانوں کوٹھکانا بنالیا، تدفین کیلئے آنے والوں کو دشواریاں کا سامنا، فوری طور پر قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہریوں کا کمشنر سکھر و دیگر بالا حکام سے مطالبہ
یہ بھی پڑہیں: سکھر: سکھر میں ریلوے اراضی پر قابضین کے خلاف ایک بار پھر آپریشن شروع
رپورٹر: تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر کے قبرستانوں میں گندگی کے ڈھیر اور نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے اور منشیات کے عادی افراد نے قبر ستانوں کو اپنا مسکن بنا لیا ہے، قبضہ مافیا کی جانب سے قبروں کو مسمار کرکے قبرستان کی ایراضی پر قبضہ اور مویشی باندھنا معمول بن گیا ہے، شہرکے مختلف قدیمی قبرستانوں بابن شاہ کالونی پرانا سکھر، پیر مراد شاہ قبرستان، نواں گوٹھ، آدم شاہ ٹکری سمیت شہر کے مختلف قبرستانوں میں صفائی کی ابتر صورت حال اور قبروں کو مسمار کرکے قبضہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبرستانوں میں منشیات کے عادی افراد کھلے عام چرس اور شراب نوشی کررہے ہیں ا س کے باوجود انتظامیہ نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں،
شہر کے سب سے بڑے قبرستان نواں گوٹھ میں گندگی کے ڈھیر ہیں اور کچرا جلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے تدفین اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے جانے والوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گذشتہ روز نیو گوٹھ قبرستان میں پولیس چوکی کے باوجود خطیر رقم سے تدفین کیلئے آنے والے شہریوں کی سہولت کیلئے ہینڈ پمپ لگایا گیا تھا جسے نامعلوم چوروں نے وقتا وقتا چوری کرلیا ہے جو لمحہ فکریہ اور افسوسناک عمل ہے،
شہریوں اورسماجی رہنمائوں نے کمشنر سکھر اور ایس ایس پی سکھرسے مطالبہ کیا کہ شہر کے قبرستانوں کی حالت زار کو بہتر بنانے، گندگی کے ڈھیروں کو صاف اور قبضہ مافیا سمیت چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے بصورت دیگر شہری حلقے احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you