IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 24 اکتوبر، 2021

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پچیس ماہ بعد قیدو بند کی صعوبتوں سے رہائی مل گئی


سکھر(رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پچیس ماہ بعد قیدو بند کی صعوبتوں سے رہائی مل گئی، جیل سے ضمانت پر رہا، سیکڑوں جیالوں کا شاندار استقبال. ڈھولک کی تھاپ پر رقص، نعرے بازی، خورشید شاہ کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور 

یہ بھی پڑہیں: سکھر: عوام موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر نکلنا شروع ہو گئی ہے انشاءاللہ عوام کا احتجاجی سمندر موجودہ نا اہل حکومت کو لے ڈوبے گا اور ظالم حکمران جلد اپنے گھروں پر آرام کرینگے، مولانا محمد صالح انڈھڑ

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمدشاہ کو پچیس ماہ بعد جیل اور نیب کی قید سے رہائی مل گئی ہے انہیں سکھر سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا ہے ان کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر جمع سیکڑوں کی تعداد میں جیا لوں نے شاندار استقبال کیا انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی کی جیالے اس موقع پر خورشید شاہ کی رہائی کی خوشی میں ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے رہے خورشید شاہ نے اس موقع پر جیالوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا پیپلزپارٹی رہنما کو گاڑیوں کے بڑے جلوس میں ان کی رہائش گاہ کی طرف لے جایا گیا اس سے قبل خورشید شاہ کو آج صبح سکھر کی احتساب عدالت لے جایا گیا تھا جہاں پر انہوں نے اہنے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے تھے 

یہ بھی پڑہیں: سکھر: سکھرکے قبرستانوں میں گندگی کے ڈھیر، اراضی پر قبضہ مافیا و منشیات کے عادی افراد کا راج، نیو گوٹھ میں خطیر رقم سے لگایا جانے والا ہینڈ پمپ چوری، جرائم پیشہ افراد نے قبرستانوں کوٹھکانا بنالیا

جس کے بد انہیں واپس جیل لایا گیا جہاں سے اب ان کو رہا کردیا گیا یے سپریم کورٹ نے دوروز قبل ان کی نیب کی جانب سے ایک ارب تئس کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس میں ضمانت منظور کی تھی تاہم احتساب عدالت کی جانب سے سپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی میں ایک دن کی تاخیر ہوئی واضح رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما کو 18 ستمبر 2019 کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you