گھوٹکی (رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی علاقے صالح مھر کے قریب بھٹائی آباد میں غریب اور مستحق خاندانوں کے بچوں میں مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے تقریب میں شریک ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے جیجل اماں اسکول کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں علاقے کے بچوں، والدین سمیت علاقے کے دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب میں شریک مہمان خاص ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی نے اسکول سرپرت اعلی منظور احمد سومرو اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ اسکول کے بچوں، اساتذہ، انتظامیہ اور سہولیات کا معائنہ کیا اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فدا حسین مستوئی کا کہنا تھا کہ صرف حکومت پر انہسار نہیں کرنا چاہیے حسب حال جتنا ہوسکے غریب اور مستحق بچوں اور انکے خاندانوں کا خیال رکھنا چاہیے بالخصوص انکی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اسہی میں دلی سکوں ملتا ہے اس موقع پر سرپرت اعلی منظور احمد سومرو کہنا تھا کہ اس وقت اسکول میں 200 طلباء اور طالبات تعلیم حاصل کر رہیں ہیں کوشش ہوگی کہ اس تعداد بڑھایا جائے اسکول کے قیام کا مقصد معیاری تعلیم کو عام کرنا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you