روہڑی(نمائندہ آئی بی این) روہڑی کے علاقے وارڈ نمبر 10 میں پانی قلت کی شکایات کا صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نوٹس لے لیا علاقائی مکینوں کو پانی کی فراہمی کے لئے نئی پانی کی پائپ لائن بچھانے اورپانی پریشربڑھانے کی ہدایات پبلک ہیلتھ انتظامیہ نے پہنچ کر سروے شروع کرادیا جلد پانی کے بحران کا مسئلہ حل کردیا جائے گا پیپلزپارٹی رہنما عرفان علی داؤد پوتہ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے گنجان آباد علاقے وارڈ نمبر10میں مسلسل پانی کی قلت کی علاقائی مکینوں کی شکایات کا صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور پیپلزپارٹی رہنما چیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ سیدکمیل حیدر شاہ نے نوٹس لے لیا پبلک ہیلتھ انتظامیہ کوپانی بحران کے خاتمے کی ہدایات پر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ نیاز شیخ نے اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر سروے کیا اور علاقے میں پانی کی فراہمی کے اقدامات شروع کردئیے اس سلسلے میں پیپلزپارٹی رہنما عرفان علی داؤد پوتہ کا کہنا تھا کہ سید ناصر حسین شاہ اور سید کمیل حیدر شاہ کی ہدایات پر ووارڈ نمبر10کے مکینوں کو پینے کے پانی کی بلاتاخیر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نئی پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور پانی کا پریشر بھی بڑھایا جائے گا تاکہ شہرکے دیگر علاقوں کی طرح روہڑی کے گنجان آباد علاقے وارڈ نمبر10کے مکینوں کو بھی بلاتاخیر پانی سپلائی جاری رہ سکی واضح رہے چند روز قبل وارڈ نمبر10کے مکینوں کی جانب سے پانی بحران پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور پانی بحران کے خاتمے کے لئے صوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا تھا جسکے بعد سید ناصر حسین شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے پبلک ہیلتھ انتظامیہ کوپانی بحران پرفوری قابو پانے کی ہدایات جاری کی تھیں
منگل، 5 اکتوبر، 2021
Home
علاقائی
روہڑی: روہڑی کے علاقے وارڈ نمبر 10 میں پانی قلت کی شکایات کا نوٹس، نئی پائپ لائن کے لیے سروے شروع
روہڑی: روہڑی کے علاقے وارڈ نمبر 10 میں پانی قلت کی شکایات کا نوٹس، نئی پائپ لائن کے لیے سروے شروع
Tags
علاقائی#
Share This
About ibnurdu
علاقائی
Tags:
علاقائی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you