IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 28 اکتوبر، 2021

سکھر: سکھرمیں جے یو آئی کا مہنگائی کے خلاف روہڑی تا سکھر لانگ مارچ، جڑواں شہروں کی سڑکوں پر تبدیلی سرکار کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی

سکھر (رپورٹر)سکھرمیں جے یوآئی کا مہنگائی کے خلاف روہڑی تا سکھر لانگ مارچ،سیکڑوں کارکنان کی شرکت ،جڑواں شہروں کی سڑکوں پر تبدیلی سرکار کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی ،گھنٹہ گھر پہنچ کر لانگ مارچ جلسے میں تبدیل ،عوام کا سونامی جلد حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا،رہنماؤں کا خطاب 

جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف روہڑی تا سکھر لانگ مارچ کیا گیا جس میں ضلع بھر سے جے یوآئی کے کارکنوں نے شرکت کی لانگ مارچ کی قیادت جے یوآئی سکھر کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر صوبائی و ضلعی رہنماوں نے کی لانگ مارچ میں شامل کارکنان موٹر سائیکلوں ،کاروں اور دیگر گاڑیوں پرسوار تھے روہڑی تا سکھر گھنٹہ گھر پہنچنے تک جےیوآئی کارکنان تبدیلی سرکار کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے رہے گھنٹہ گھر پر پہنچ کر لانگ مارچ جلسے میں تبدیل ہوگیا 


جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد صالح انڈھڑ و دیگر رہنماؤِں نے کہا کہ عوام۔تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث سڑکوں پر آچکے ہیں حکمران مستعفی ہوکر خود گھر چلےجائیں اور ملک میں نئے صاف اور شفاف انتخابات کرائیں ورنہ عوام کا یہ بپھرتا ہوا سونامی حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان حکمرانوں نے عوام پر ان کی زندگی اجیرن کردی ہے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیاہے لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی کےباعث اپنے بچے تک فروخت کرنے پر۔مجبور ہیں 

ان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوچکا بات عوام کی برداشت سے باہر ہوچکی ہے اسلیے حکمرانوں عزت سے اپنے گھروں کا راستہ لیں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جے یوآئی کے کارکنان اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ہر حکم پرلبیک کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے حکم دیا تو اسلام آباد کی طرف بھی لانگ مارچ ہوسکتاہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you