IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

جمعرات، 28 اکتوبر، 2021

سکھر: پی پی اور پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز نے اپنی جماعتوں کا خیر باد کہہ کر کے فنکشنل لیگ میں شمولیت کرلی


سکھر(رپورٹر) پی پی اور پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز نے اپنی جماعتوں کا خیر باد کہہ کر کے فنکشنل لیگ میں شمولیت ، فنکشنل لیگ لیڈیز ونگ سکھر کی صدر کوثر پروین اور جنرل سیکریٹری رضیہ عباسی کی موجودگی میں ف لیگ کے سربراہ سائیں پیر پگارا پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان، فنکشنل لیگ لیڈیز ونگ کی جانب سے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید، تفصیلات کے مطابق پی پی ہاری کمیٹی کی رکن صنوبر، جمیلہ و دیگر سمیت پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز یوسی صدر شہلا نے اپنی پوری ٹیم جس میں صبعیہ، رافیعہ، صائمہ ، نسیم ، نسرین ، صنم ، ارم کرن ، ناہد ، پروین ، کلثوم ، شمیم ، عائشہ ، آمنہ ، فرزانہ ، فرح ، سلمہ ، مہویش ، پارس و دیگر نے اپنی جماعتوں کا خیر باد کہہ کر کے فنکشنل لیگ میں شمولیت کیلئے پی ایم ایل ف لیڈیز ونگ کی صدر کوثر پروین اور جنرل سیکریٹری رضیہ عباسی کی موجودگی میں فنکشنل لیگ کے سربراہ سائیں پیر پگارا پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا اور نعریبازی کی ، اس موقع پر فنکشنل لیگ کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ ، لیڈیز ونگ کی رہنما کوثر پروین ، رضیہ عباسی و دیگر کی جانب سے شمولیت اختیار کرنے والوں کو فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فنکشنل لیگ کا مشن اور عوامی منشور گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریگی ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you