IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

اتوار، 31 اکتوبر، 2021

سکھر: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری، صنعتی اداروں و فیکٹریوں میں مقامی افراد کو روزگار نہ دیئے جانے والے عمل کے خلاف سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال


سکھر(رپورٹر) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری، صنعتی اداروں و فیکٹریوں میں مقامی افراد کو روزگار نہ دیئے جانے والے عمل کے خلاف سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال کی گئی اور احتجاجی دھرنا دیا گیا، علامتی بھوک ہٹرتال کی قیادت سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کے چیئرپرسن سندھو نواز گوانگر، ماجدڈنور، خواجہ علی ڈنور، اسماعیل مہر، بشیر جسکانی، ربنواز ملا سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کر رہے تھے، 

یہ بھی پڑہیں: سکھر: پی پی اور پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز نے اپنی جماعتوں کا خیر باد کہہ کر کے فنکشنل لیگ میں شمولیت کرلی

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے نعریبازی کی گئی، اس موقع پر مذکورہ افراد کا کہنا تھا کہ سندھ اس وقت بدترین حالات سے گزر رہا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے، تباہی لانے والے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کرپشن اور کرپشن کے وزیر مشیروں کو تحفظ دینے کی بھرمار ہے، سندھ کے کروڑوں غریب عوام دوپہر کے کھانے کے لیے بے چین ہیں، لیکن حکمران صرف سیاسی بیانات اور جھوٹے وعدوں تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ سندھ کی ملٹی نیشنل کمپنیاں بند کر دی گئیں، غیر ملکیوں کو حقوق دیے جا ۔رہے ہیں، مقامی لوگوں کے لیے نوگو ایریا بنایا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تحریک میں عوام ہمارا ساتھ دیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you