سکھر(رپورٹر) سید خورشید احمد شاہ رہائی کمیٹی کے وفد کی جئے شاہ بادشاہ درگاہ پر حاضری ، پی پی کے سی ای سی رکن، قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور ان کے فرزند سید فرخ احمد شاہ کی رہائی کیلئے دعا ، ہمیں عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے وہ بغیر کسی دباؤ کے سید خورشید احمد شاہ اور ان کی فیملی کو انصاف فراہم کرینگے،رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سید خورشید احمد شاہ رہائی کمیٹی کے وفد نے چئیرمن نسیم بلوچ کی قیادت میں جئے شاہ بادشاہ درگاہ پر حاضری دی اور مزار شریف پر چادر چڑھا کر پی پی کے سی، ای ،سی رکن،قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور ان کے فرزند سید فرخ احمد شاہ کی رہائی کیلئے دعا کی وفد میں چیف آرگنائیزر سکھر سٹی نصیر گوپانگ،نیاز احمد چنہ،لالہ یاسر،وسیم مراد کٹپر سمیت پی پی لیڈیز ونگ سکھر کی عہدے داروں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ،بعد ازیں درگاہ شریف پر حاضری کے بعد مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سید خورشید احمد شاہ اور ان کی فیملی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پیروکار اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے سپاہی ہیں سید خورشید احمد شاہ تمام سختیاں برداشت کرنے کی ہمت رکھتے ہیں پر کبھی پارٹی کو چھوڑ نہیں سکتے ،سیدخورشید شاہ کو عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے اگر انکے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں سزا دی جائے لیکن نیب ابتک انکے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہے،پی پی کا ہر ایک جیالہ انکے اور انکے اہلخانہ کیساتھ کھڑا ہے ، ہم انصاف مانگ رہے ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ہمیں عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے وہ بغیر کسی دباؤ کے سید خورشید احمد شاہ اور ان کی فیملی کو انصاف فراہم کرینگے۔
منگل، 5 اکتوبر، 2021
Home
پاکستان
سکھر: ہمیں عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے وہ بغیر کسی دباؤ کے سید خورشید احمد شاہ اور ان کی فیملی کو انصاف فراہم کرینگے، پی پی رہنماؤں کی جانب سے خورشید احمد شاہ کی رہائی کیلئے جئے شاہ پر حاضری
سکھر: ہمیں عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے وہ بغیر کسی دباؤ کے سید خورشید احمد شاہ اور ان کی فیملی کو انصاف فراہم کرینگے، پی پی رہنماؤں کی جانب سے خورشید احمد شاہ کی رہائی کیلئے جئے شاہ پر حاضری
Tags
پاکستان#
Share This
About ibnurdu
پاکستان
Tags:
پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you