سکھر(سکھر) سکھر میں ریلوے اراضی پر قابضین کے خلاف ایک بار پھر آپریشن شروع، شہر کے اہم ترین علاقے میں زیر تعمیر کثیر المنزلا عمارت کو گرا دیا گیا، شالیمار تا بندر روڈ پچیس سے زائد گھروں کو نوٹسز جاری، ریلوئے ایراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات ہر صورت ختم کرائی جائیگی ، ڈی این ون محکمہ ریلوئے سکھر ،
تفصیلات کے مطابق سکھر میں ریلوے اراضی پر قابضین کے خلاف محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن نے ایک بار پھر آپریشن شروع کر دیا ہے گذشتہ روز محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کے ڈی این ون احمد جہانزیب نے ڈی ایس پی ریلوئے پولیس ثناءالرحمن سمیت عملے کی نفری و بھاری مشینری کے ہمراہ شہر کے اہم ترین علاقے ریلوئے ریجنٹ پھاٹک پر قائم زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت کو مسمار کر دیا آپریشن کے حوالے سے ڈی این ون احمد جہانزیب و دیگر ریلوئے حکام کا کہنا تھا کہ ڈی ایس ریلوئے سکھر شعیب عادل کے احکامات پرر یلوئے ایراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات ہر صورت ختم کرائی جائیگی تجاوزات کے خاتمے کیلئے شالیمار تا بندر روڈ پچیس سے زائد گھروں کو نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں انہوں نے قابضین سے کہا کہ ہے وہ تجاوزات از خود ختم کر دیں تاکہ بعد ازیں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you