IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 23 اکتوبر، 2021

سکھر: پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کی خوشی میں سکھر کے جیالوں اور جیالیوں کا جشن


سکھر(رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو، سیکریٹری اطلاعات چوہدری اظہر حسنین و دیگر رہنماﺅں کی قیادت میں پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کی خوشی میں جشن منایا، 

یہ بھی پڑہیں: سکھر: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی

جشن میں جیالوں اور جیالیوں نے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر عدلیہ سے اظہار تشکر کیا اور عدلیہ کے حق میں نعرے لگائے، پی پی سٹی سکھر کے رہنماﺅں کی جانب سے کارکنان اور شہریوں میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئی، جشن کے موقع پر کارکنان کی جانب سے زبردست آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو، سیکریٹری اطلاعات چوہدری اظہر حسنین 25 ماہ سے بے گناہ قید پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے، 

یہ بھی پڑہیں: روہڑی: خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہونا حق وسچ کی فتح ہے تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی کی قیادت وجیالے کھبی عامر اور طاقت کے نشے میں چور حکمرانوں کے آگے نہیں جھکے، پیپلزپارٹی رہنما

سید خورشید احمد شاہ عوامی نمائندے ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد عوام کے درمیان ہونگے اور عوام کی خدمت کرینگے، خورشید شاہ کی رہائی پر نا صرف پی پی کے مرکزی قائدین، بلکہ صوبائی قائدین، جیالوں سمیت عوام بے حد خوش ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you