IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

ہفتہ، 16 اکتوبر، 2021

روہڑی: روہڑی پولیس نے شھر بھر میں موجود ہوٹل مالکان کو خبردار کریا

روہڑی (آئی بی این) شہریوں کی شکایت پر روہڑی پولیس نے صبح سے شام 3 بجے تک تمام ہوٹلوں پر فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی اسکول ٹائم میں ہوٹلوں پر فلموں کی نمائش اور طلباء کے داخلہ پر پابندی عائد کردی پولیس کی جانب سے ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری 


یہ بھی پڑہیں: اسلام آباد: سندھی سنگت نمل کی جانب سے اسلام آباد یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے لئے ویلکم پارٹی کا انعقاد، تقریب میں سندھ کے مختلف اضلاع سے 100 سے زائد شاگردوں کو ویلکم کیا گیا

والدین اور اساتذہ نے پولیس کے اس عمل کو سراہا اور اس پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق روہڑی پولیس نے شہر بھرمیں موجود ہوٹل مالکان کو پابند بنانے کے لئے انکو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جاری کردہ پولیس نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام ہوٹل مالکان اسکول ٹائم میں صبح سے شام 3 بجے تک ہوٹلوں میں فلموں کی نمائش بند رکھی جائے اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کا کہنا تھا کہ شہرکے مختلف علاقوں سے والدین اور اساتذہ کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھی کہ بیشتر علاقوں میں موجود ہوٹلوں پر اسکول ٹائم میں فلموں کی نمائش کے باعث بیشتر طلباء والدین اور اسکول اساتذہ کو بے خبررکھتے ہوئے اسکول کے بجائے ان ہوٹلوں پر بیٹھ رہے ہیں جسکی وجہ سے انکی تعلیم متاثر ہورہی ہے ایسی شکایت پر ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کئے ہیں کہ وہ ناصرف اسکول ٹائم میں کسی بھی طلباء کو ہوٹل میں داخل ہونے دے بلکہ اسکول ٹائم میں فلموں کی نمائش بھی بند رکھے 

یہ بھی پڑہیں: پنوعاقل: ملک و قوم کی ترقی کے لیے اس کے باشندوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، عابدہ محمود

ثناء اللہ کھونھارو نے ہوٹل مالکان کو یہ بھی پیغام دیا ہے کہ اس پرعمل ناکرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے دوسری جانب اسکول ٹائم میں ہوٹلوں پر فلموں کی نمائش اور طلباء کے ہوٹلوں پر داخلے پرپابندی کے پولیس اقدام کو سراہا ہے اور اس اقدام پرعمل درآمد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you