سکھر(رپورٹر) سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی، آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے سگ گزیدی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں گذشتہ روز روہڑی کے علاقے میں ایک ہی وقت میں آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو کاٹ کھایا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد کو سگ گزیدی کی ویکسین لگا کر مرہم پٹی کی گئی واضع رہے کہ رواں ہفتے کے دوران کتوں کے کاٹنے کے دس واقعات رپورٹ ہوئے،زرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات کنٹرول کرنے کرنے کیلئے سندھ بھر میں سخت احکامات دیئے ہیں لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔
بدھ، 6 اکتوبر، 2021
Home
علاقائی
سکھر: سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی، آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو کاٹ لیا
سکھر: سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی، آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو کاٹ لیا
Tags
علاقائی#
Share This
About ibnurdu
علاقائی
Tags:
علاقائی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you