IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 6 اکتوبر، 2021

سکھر: سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایریگشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی حقوق کی حاصلات کیلئے احتجاجی ریلی

سکھر(رپورٹر) سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایریگشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی حقوق کی حاصلات کیلئے احتجاجی ریلی،چیف انجنئیر ایریگشن کے دفتر کے باہر دھرنا، نعریبازی ، آل پاکستان ورکرز کنفڈریشن کے رہنماؤں کی شرکت،ایریگشن ملازمین سے اظہار یکجہتی تفصیلات کے مطابق سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایریگشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں یونین دفتر سکھر بئیراج سے زیر قیادت سندہ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن کے صوبائی چئیرمین سپریم کونسل فقیر محمد اعظم منگنیجو ،صوبائی چئیرمین خادم حسین کھوسو، آپکا رہنما طاہر حسین۔مغل،لعل بخش، منیر حسین،علی مردان شیخ، سعید احمد مہر،شمس الدین کھوسو۔ عبدالمجید جسکانی اور دیگر کی قیادت میں ایکسیئن سکھر بیراج کی آفیس سے چیف انجنیئر گڈو اور چیف انجنیئر سکھر بیراج کی آفیسز تک احتجاجی ریلی نکالی اور دفتر کے باہر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ ایریگیشن سمیت دیگر سرکاری محکموں میں ملازمین کے ساتھ ناانصافیان ہو رہی ہیں، ایریگیشن میں فوتی ملازمین کی ورثاء کے بجائے سیاسی بنیادوں پر نوکریاں دی جا رہی ہین جس سے نہ صرف حق تلفی بلکہ محکموں میں بھرتی ہونے والے ملازمین اپنے فرائض منصبی تک ادا نہیں کر رہے ہیںرہنماؤں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں ملازمین کو سارے حقوق حاصل ہیں لیکن سندھ کے ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اپگریڈیشن سمیت دیگر مراعات سے ملازمین کو محروم رکھا گیا ہے اس موقع پر آپکا ضلع کائونسل،فاریسٹ، بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ملازمین کی یونینز کے رہنما بھی اظہار یکجہتی کی طور پر شریک ہوئے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مسائل فی الفور حل کیئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you