IBNURDU

عوامی ترجمان

تازہ ترین

بدھ، 13 اکتوبر، 2021

روہڑی: ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے ملک کا اثاثہ تھے، طالب علموں کو انکی زنگی اور کارناموں سے سبق سیکھنا چاہے، ڈاکٹر ثمرین حسین


روہڑی (رپورٹر) بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے ملک کا اثاثہ تھے ان کی ناقابل فراموش خدمات ہمارے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم ہیں۔ ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا کہ مجھے اج بھی بھی وہ لمحات ذہن میں ہے جب 2001 میں سر سید یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں ان سے گولڈ میڈل لیا۔ ان سے جب طالبعلموں نے ملاقات کی اور بہت اعزاز کے ساتھ اس عظیم۔شخصیت کے ساتھ تصاویر بنوائی تو اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انکی آنکھوں میں وہی کامیابی کی چمک تھی جو وہ ملک پاکستان کے لیے دیکھنا چاہتے تھے۔ انکی دھیمہ لہجے اور ایک استاد کے شفقت بھرے لہجے میں گفتگو کا ایک ایک لفظ میرے ذہن میں ہے۔ انکی محنت اور ولولہ میرے لئے مشعل راہ ہے میری شخصیت کو مضبوط کرنے میں اس عظیم شخصیت کے کارناموں کا اہم کردار ہے کیونکہ وہ فرشتہ صفت انسان عملی تعلیم پر زور دیتے تھے۔ طالب علموں کو انکی زنگی اور کارناموں سے سبق سیکھنا چاہے کہ کس طرح اپنے وطن کےلئے تمام آسائشیں اور اعلی منصب چھوڑ کر صرف ایک عزم کہ ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا ہے کو اپنی شب وروز کی محنت سے کامیاب کیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

thank you for your interest. plz let us know how can we help you