سکھر(رپورٹر) سکھر میونسپل کارپوریشن کے بعد روہڑی میونسپل کارپوریشن نے بھی ترقیاتی کام ادھورے چھوڑنا شروع کر دیئے، فراہمی آب کیلئے ڈھنگرا ٹکری کے قریب کھودے جانے والا گڑھا علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا، شہری بچوں سمیت گڑھے میں گر کے زخمی ، علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے شہر سکھر میں ترقیاتی کاموں میں سست روی اختیار کرنے کے بعد روہڑی میونسپل کارپوریشن بھی سکھر بلدیہ اعلیٰ کے نقش قدم پر عمل پیرا ہو گئی ہے ، گذشتہ روز روہڑی میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ڈھنگرا ٹکری ریلوے کالونی روہڑی کے مکینوں کو فراہمی آب کے سلسلے میں مین سڑک پر کھدائی کر کے علاقہ مکینوں کو پانی فراہمی کیلئے لائن درست کی گئی لیکن کئی روز گذرنے کے باوجود کھودے جانے والا گڑھا مرمت نہیں کیا جا سکا ، گڑھا مرمت نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت مسافر گاڑیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گذشتہ شب وہاں سے گذرنے والا علاقہ مکین اپنے بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گذر رہا تھا کے گڑھے کی وجہ سے بچوں سمیت گر کے زخمی ہوگیا ، ترقیاتی کام ادھورے چھوڑے جانے اور مرمتی کام مکمل نہ کرنے پر علاقہ مکینوں نے روہڑی میونسپل انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
بدھ، 6 اکتوبر، 2021
Home
علاقائی
سکھر: فراہمی آب کیلئے ڈھنگرا ٹکری کے قریب کھودے جانے والا گڑھا علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا
سکھر: فراہمی آب کیلئے ڈھنگرا ٹکری کے قریب کھودے جانے والا گڑھا علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا
Tags
علاقائی#
Share This
About ibnurdu
علاقائی
Tags:
علاقائی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
انڈس براڈکاسٹنگ نیٹ ورک- (آئی بی این) دنیا بھر میں تازہ ترین خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے، آئی بی این کا مقصد اپنے سامعین کو تفریح اور دنیا بھر کے تازہ ترین واقعات سے آگاہ رکھنا ہے۔
ہمارے پروگراموں میں ہمارے سامعین کے لیے تعلیم، تحقیق، تربیت، سیاسی امور، موسیقی اور تفریح ، طرز زندگی، ثقافت اور تاریخ، لائیو ایونٹس، کھیل اور بہت کچھ شامل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
thank you for your interest. plz let us know how can we help you